جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اس پُر زور اپیل کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے عالمی میلے  کا افتتاح کیا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلیوں کی وجہ سے بے یقینی کے شکار انسانوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ تاہم میرکل نے کہا کہ ان انسانوں کو نئے ڈیجیٹل دور میں ساتھ لے کر چلنے کا کام صرف سیاسی شعبے کے بس کی بات نہیں ہے۔

 پیر کے روز میرکل اس میلے کے اس سال کے مہمان ملک جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کے ہمراہ میلے کے مختلف اسٹالز پر جائیں گی۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں اس سال ستّر ملکوں سے آئی ہوئی تین ہزار سے زائد کمپنیاں نت نئے رجحانات کی نمائش کر رہی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ تقریباً دو لاکھ شائقین اس میلے کو دیکھیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY