ڈیڑھ سالہ تعطل کےبعد آبی تنازعے پرپاک بھارت مذاکرات شروع

0
52

ڈیڑھ سالہ تعطل کے بعد پاکستان اور بھارت آبی تنازعے پر دوروزہ مزاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں مزاکرات میں پاکستان بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر تین پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گا۔

زرائع کے مطابق پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرزکےمذاکرات میں پاکستانی وفد کی نمائندگی مرزا آصف بیگ جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی پی کے سکسینا کررہے ہیں

مذاکرات میں پاکستان بھارت کے تین پن بجلی منصوبوں پر ایک سو بیس میگاواٹ کے میار،اڑتالیس میگاواٹ کے لوئرکلنائی اور ایک ہزار میگاواٹ کے پکال گل کے منصوبے پر اعتراضات اٹھائے گا یہ منصوبے پاکستان آنے والے دریائے چناب پر بن رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق مذاکرات میں دریائے چناب پررتلے، دریائے نیلم پر کشن گنگا پن بجلی منصوبوں پر بات چیت کا امکان نہیں۔
آبی ماہرین نے مذاکرت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بھارت اپنی غلطی تسلیم کرکے مزید ڈیم نہ بنانے کی یقین دہانی نہیں کرتا اس وقت تک مذاکرات بے سود رہیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY