عراقی سکیورٹی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمالی حصے میں ایک کار بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تئیس افراد ہلاک جب کہ پیتالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق کار بم حملہ بغداد کے شمالی حصے میں کیا گیا جہاں بسنے والے عراقی شہریوں کی اکثریت شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق کار کے ذریعے کیے جانے والا یہ بم حملہ علاقے کی مصروف ترین شاہراہ پر کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY