اکیس مارچ شاعری کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے

0
110

اکیس مارچ علم نجوم کا عالمی دن ہے
روایتی طور پر نجومی یا جوتشی شادیوں کی تاریخیں نکالتے ہیں اور جنم کنڈلیوں یا زائچوں کی مدد سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کے ستاروں کے آپس میں ملنے یا نہ ملنے کا حساب نکالتے ہیں۔
دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں نجوم کا علم رکھنے والے کروڑوں ڈالر کا کاروبار کرتے ہیں اور یہ شعبہ ایک صنعت کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ ستاروں کو علم رکھنے والے اب اپنے گاہکوں کو مختلف قسم کی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
آپ انٹر نیٹ لگائیں تو آپ کو بے شمار جوتشی یا ماہر علم نجوم مل جائیں گے جو آپ کو یہ مشورے دینے کے لیے تیار ہوں گے کہ آپ سٹاک مارکیٹ سے کونسے حصص اٹھائیں اور کہاں سرمایہ لگائیں یا روپے کی قدر میں کمی ہو گی یا وہ بہتر ہو گی اور سونے کی قیمت کہاں جائے گی۔

اکیس مارچ شاعری کا عالمی دن ہے
شاعری کا عالمی دن ۔ یہ تقریب 1999 سے منائی جا رہی ہے۔ یہ تقریب اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے مطابق منانا شروع کی گئی تھی۔ سن دو ہزار نو سے روس میں شاعری کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات ایوان ادباء میں منعقد کی جاتی ہیں، تقریبات کی تیاریوں میں یونیسکو کی ماسکو کی شاخ بھی حصہ لیتی ہے۔ یوم شاعری کا مقصد نوجوان شاعروں کو اپنی تصانیف متعارف کرانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر مغربی یورپ میں نوجوان شاعروں کی نظمیں شائع کی جاتی ہے۔
آج شام ماسکو کے ایوان ادباء میں “پوئٹ آف دی ائیر” اور “رائرٹر آف دی ائیر” کے اعزازات دئے جانے کی تقریب ہوگی۔
خیال رہے کہ تاریخ دانوں کے مطابق تیئیسویں صدی قبل از مسیح میں موجودہ ایران کی سرزمین پر واقع ایک قدیم ریاست کی شہزادی این ہیدوُآنا نے بنی نوع انسان کی تاریخ میں پہلی شاعری لکھی تھی۔

اکیس مارچ سترہ سو اکیانوے تیسری میسوری جنگ میں برطانیہ نے ہندوستان کے شہر بنگلور کو سیل کر دیا
اینگلو میسور جنگیں ہندوستان میں اٹھارویں صدی کی آخری تین دہائیوں میں سلطنت خداداد میسور اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے مابین جنگوں کا ایک سلسلہ ہے۔ چوتھی اینگلو میسور جنگ میں ٹیپو سلطان کی شہادت ہوئی اور سلطنت خداداد میسور ختم ہو کر ایسٹ انڈیا کمپنی کے تحت ایک نوابی ریاست بن گئی۔

تیسری اینگلو میسور جنگ
(1789–92)
سلطنت خداداد میسور اور ایسٹ انڈیا کمپنی اور اس کے اتحادیوں مراٹھا سلطنت اور نظام حیدر آباد مابین ہندوستان میں لڑی جانے والی اینگلو میسور جنگوں کے سلسے کی تیسری جنگ تھی

SHARE

LEAVE A REPLY