امریکی وزیر خارجہ ریکس ڈبلیو ٹِلرسن نےلندن میں رونما ہونے والی’’خوفناک پُرتشدد حرکات‘‘ کی مذمت کی ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، اُنھوں نے کہا ہے کہ ’’میں امریکہ کی جانب سے ہلاک و زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’امریکی عوام برطانیہ کے عوام کو اظہار ہمدردی اور دعائیہ کلمات پیش کرتے ہیں‘‘۔

ٹِلرسن نے کہا کہ ’’ہم تشدد کےخوفناک عمل کی مذمت کرتے ہیں، چاہے یہ حرکات کوئی پریشان حال فرد کرے پھر یہ دہشت گردوں کی کارستانی ہو، متاثرین کے لیے اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘۔

SHARE

LEAVE A REPLY