راولپنڈی,بلدیاتی نمائندوں کی نمائندگی برائے نام بن کر رہ گئی

0
51

راولپنڈی ( یاسر رفیق  ) راولپنڈی میں بلدیاتی نمائندوں کی نمائندگی برائے نام بن کر رہ گئی بلدیاتی الیکشن سے پہلے عوامی کام اور مسائل کے حل کے  دعویدار اب عوام سے نظریں چراتے نظر آتے ہیں

راولپنڈی کی ہر یونین کونسل بے بہا بنیادی مسائل سے دوچار ہے اور اکثریت میں ان  یونین کونسلز کے چیئرمین اور کونسلرز حکمران جماعت مسلم لیگ ( ن) سے تعلق رکھتے ہیں لیکن حالات جوں کے توں ہیں جب  بھی کسی یونین کونسل کے چیئرمین یا کونسلر سے ترقیاتی کام کے متعلق بات کی جائے تو وہ فنڈز نہ ملنے کا رونا روتا نظر آتا ہے

  مختلف زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کو عام انتخابات تک فنڈز نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے مسلم لیگ (ن) بلدیاتی اداروں کا فنڈ اپنی پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز پر لگانا چاہتی  ہے   جو بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے

مختلف یونین کونسل میں موجود عوامی حلقوں کا یہ کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جلد از جلد بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کرے اور بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنائے تاکہ لوکل سطح پر بھی عوام کو بہترین سہولیات فراہم ہو سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY