بھارت میں لڑکیوں کے تحفظ اور خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیلئے انوکھا اینٹی رومیو سکواڈ متعارف کرا دیا گیا جس نے پہلے روز پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ نے لڑکیوں کے تحفظ کے لیے پولیس کا اینٹی رومیو سکواڈ ترتیب دیا ہے جوکہ عاشقوں کی عقل کو ٹھکانے لگائے گا۔ اینٹی رومیو سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے روز پانچ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جو کہ لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ، ہر سال سینکڑوں لڑکیوں کا مستقبل تاریک کر دیا جاتا ہے۔ بھارت کی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتہ ناتھ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ریاست میں خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY