شیخوپورہ: شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکر ٹکرا گیا، 2جاں بحق ،متعدد زخمی

0
94

شیخوپورہ میں کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکر ٹکرا گیا ، حادثے میں انجن ڈرائیور عبدالطیف اور اسسٹنٹ ڈرائیور عبدالحمید جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد ٹرین کی 5بوگیوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی آ رہی تھی کہ شیخوپورہ میں آئل ٹینکر سے تصادم ہوگیا، نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائربریگیڈ کی کئی گاڑیوں نے قابو پالیا گیا ہے اورکولنگ کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ پھاٹک کے عملے کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی خالد گجرکے مطابق پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، زخمیوں کی تعداد کےبارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کے مطابق آئل ٹینکر کے ایکسل میں خرابی ہوئی جس کی وجہ سے ٹینکر ریلوے ٹریک پررک گیا تھا۔

جیو نیوز کو ایک مسافر نے بتایا کہ لاہور اسٹیشن سے روانہ ہونے کےتقریباً ایک گھنٹے بعد حادثہ پیش آیا، انتظامیہ کی جانب سے کوئی موجود نہیں ہے

SHARE

LEAVE A REPLY