ایران میں غیرقانونی داخل ہونے والے افرادپاکستان کے حوالے

0
61

ایران(مانیٹرنگ ڈیسک۔یاسر رفیق) ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 70 پاکستانیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق غیر قانونی طور پر داخل ہونے پاکستانی مزدور پیشہ لوگ تھے ان تمام افراد کو ایران میں غیر قانونی قیام  اور  ویزہ نہ ہونے کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔

 اس سے قبل 11 مارچ کو بھی ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس نے غیر قانونی طور پرملک میں داخل ہونے والے پینتس پاکستانیوں کو  پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے کیا تھا۔

غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے بیشتر افراد انتہائی خطرناک اور غیر محفوظ راستوں کا انتخاب کرتے ہیں  اور اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY