انڈونیشی پولیس نے انتہا پسند مسلم عقیدے کے ایک گروپ مسلم پیپلز فورم کے لیڈر محمد الخداث کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ آج جمعہ کے روز ایک بڑی ریلی کی قیادت کرنے والے تھے۔ اُن کے کم از کم چار ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ مسلم پیپلز فورم انڈونیشیا میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہو سکتا ہے۔ اس گروپ کے لیڈر اور چار اراکین کو آج جمعہ کی صبح دارالحکومت جکارتہ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ مسلم پیپلز فورم میں ایک اور انتہا پسند گروپ اسلامک ڈیفینڈرز فرنٹ بھی شامل ہے اور یہی گروپ جکارتہ میں بڑے مظاہروں کا انعقاد کرتا رہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY