کرم ایجنسی میں افغانستان سے چار میزائل داغے گئے، پولیٹکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کردی،حملے میں چار مکان تباہ۔

افغانستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، پولیٹیکل انتطامیہ کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے میں افغانستان سے پاکستانی سرزمین پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

افغانستان کی جانب سے کرم ایجنسی کے علاقے میں چار میزائل داغے گئے، جس سے علاقے میں بنے گھروں کو نقصان پہنچا، جب کہ تین دکانیں تباہ ہوگئیں۔ میزائل شنگک اور کچکینہ کے علاقوں میں داغے گئے۔
پولیٹیکل حکام کے مطابق ایک میزائل مسجد کے قریب گرا، جب کہ دو میزائل کچکینہ میں قبرستان پر گرے

SHARE

LEAVE A REPLY