پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 7 اپریل کوہوگا ، ٹی ٹوئنٹی کے چار مقابلوں میں گرین شرٹ نے 3-1سے کامیابی سمیٹی ہے۔

دوونوں ٹیموں کےد رمیان پچاس پچاس اوورز کے تین میچ کھیلے جائیں گے ،3برس بعد کامران اکمل ٹیم حصہ بن رہے ہیں جبکہ ٹی ٹوئٹنی کے دوران آرام کرنے والے محمد عامر کو بھی فائنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے سیریزمیں جنوری تک کپتانی کرنے والے اظہر علی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں ،ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم پاکستان کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ۔

ٹیم میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان ،آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض ، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر بھی سرفراز الیون کا حصہ ہوں گے

SHARE

LEAVE A REPLY