سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الیمامہ محل میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم کا الیمامہ محل پہنچنے پر سرکاری طور پر خیرمقدم کیا گیا۔اس موقع پر الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔برطانوی وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔

شاہ سلمان نے وزیراعظم تھریسا مے اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ استقبالیہ تقریب اور ظہرانے میں متعدد شہزادے ،وزراء اور اعلیٰ عہدے دار بھی شریک تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY