شام پر مزید امریکی حملوں میں جرمنی شامل نہیں ہو گا، جرمن وزیر دفاع

0
74

جرمنی کی خاتون وزیر دفاع اُرزولا فان ڈیئر لائن نے کہا ہے کہ شام پر مزید امریکی حملوں کے لیے جرمن جاسوس ٹورناڈو طیارے معلومات فراہم نہیں کریں گے۔

ان کے بقول شام کے لیے قائم بین الاقوامی اتحاد میں ٹورناڈو طیاروں کے مشن کو پوری طرح واضح کیا گیا ہے، جس کے مطابق ان کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ہے۔

فان ڈیئر لائن نے یہ بھی کہا کہ جرمن نگران طیاروں کے مشن کا کیمیکل ہتھیاروں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ایس ڈبلیو آر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی کروز میزائلوں کے داغنے کے سلسلے میں جرمن طیاروں کی معاونت شامل نہیں تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY