سویڈش پولیس نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اسٹاک ہوم میں ٹرک حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیے جانے والا شخص ہی حملہ آور ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی عمر انتالیس برس ہے جبکہ اس کا تعلق ازبکستان سے ہے۔

سویڈش پولیس نے بروز ہفتہ بتایا کہ تفتیشی عمل سے ایسے شکوک کو تقویت ملی ہے کہ گرفتار کیا گیا شخص ہی اصل حملہ آور ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم گزشتہ برس سے پولیس کے ریکارڈ پر تھا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرک سے ایک مشتبہ آلہ برآمد ہوا ہے اور اس کے بارے میں حقائق معلوم کرنے کی خاطر تفتیش جاری ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حملہ آور کا تعلق کسی انتہا پسند تنظیم سے بھی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے اس ٹرک حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد مارے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY