امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ شام پر مزید حملے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کانگریس کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکلی ہیلی کہتی ہیں صدر دمشق پرمزید حملوں پر غور کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں کانگریس کو شام میں کئے گئے میزائل حملوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نےکہا کہ شام میں نہتے شہریوں کا مزید قتل عام برداشت نہیں کیا جائےگا۔ بشارالاسد کو سزا دینے کیلئے مزید حملے کئے جائیں گے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نےنیویارک میں امریکی ٹی وی سےگفتگو میں کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ شام میں مزید حملے کریں گے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے شامی ہم منصب بشار الاسد کو ٹیلیفون کرکے امریکی میزائل حملے کی مذمت کی۔ ایرانی صدر نے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو بھی ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امریکا کی جانب سے آئندہ ریڈ لائن کراس کرنے پر جواب دینے کا فیصلہ کیا

SHARE

LEAVE A REPLY