اقوام متحدہ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ کے متلاشیوں کو ہنگری واپس نہ بھیجے۔ اس عالمی ادارے کے کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گراندی کے بقول ہنگری میں مہاجرین کے مراکز میں نئے آنے والوں کے لیے سہولیات کا شدید فقدان ہے۔

گراندی نے یورپی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ اُس وقت تک ڈبلن معاہدے پر عمل درآمد روک دیں، جب تک ہنگری کی حکومت پناہ گزینوں کے حوالے سے یورپی اور بین الاقوامی معیارات نہیں اپناتی۔

بوڈاپیسٹ حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ نئے قوانین متعارف کرانے کے بعد سے ہنگری میں مہاجرین کے لیے مسائل اور بھی بڑھ گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY