امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کا خون چوسنے والی کے الیکٹرک وفاق اور سندھ حکومت کو بھتہ دیتی ہے۔ الیکٹرک نے اربوں روپے کا تانبا چوری کر کے فروخت کردیا لیکن کسی نے آواز تک نہ اٹھائی۔

کراچی میں جماعت اسلامی نے شاہراہ قائدین پر کے الیکٹرک کیخلاف دھرنادیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 22 اپریل کو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ 22 اپریل کیلئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو گورنر ہاؤس جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کراچی کی سڑکوں پر جتنا حق حکمرانوں کا ہے اتنا حق ہمارا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ وفاق اور صوبے کی خاموشی کی وجہ سب جانتے ہیں۔ ہیٹ ویو میں بجلی کی عدم فراہمی سے ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک وفاق اور صوبائی حکومت کوبھتہ دیتی ہے، ایم کیو ایم سمیت سیاسی جماعتیں بھی بھتہ لے کر خاموش رہیں

SHARE

LEAVE A REPLY