سندھ میں رینجرز اختیارات کی مدت آخری روز میں داخل ہوگئی اور صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ کی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہیں کیے جاسکے ۔

ماضی کی طرح ایک بار پھر سندھ سرکار نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر ٹال مٹول شروع کردی ہے،رینجرزاختیارات کی مدت 14 اپریل کی رات12بجے کو ختم ہوجائیگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 5 اپریل کو اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی تھی، جس میں رینجرز اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY