جنگ کا جواب جنگ: شمالی کوریا نے امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

0
104

شمالی کوریا کی فوج نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کا براہِ راست جواب دیا ہے، جس میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری خطرات کو ’’دیکھ لیں گے‘‘۔ایسے میں جب یہ خبریں عام ہیں کہ شمالی کوریا کسی بھی لمحے نیا جوہری تجربہ کرنے والا ہے۔
کورین پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف کے ایک نامعلوم ترجمان کے مطابق، ’’امریکا اور اس کی بحری افواج کے خلاف سخت ترین جوابی کارروائی کی جائے گی، اس بے رحمی کے ساتھ کہ جارح بچ کر نہیں جائے گا‘‘۔ یہ بیان سرکاری خبر رساں ادارے’کورین سینٹرل نیوز ایجنسی‘ نے جاری کیا ہے۔ بیان کے مطابق: ’’موجودہ سنگین صورت حال میں، امریکا کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے اور مسئلے کا مناسب حل نکل آئے گا‘‘۔
اس سے ایک ہی روز قبل، ٹرمپ نے اِن اطلاعات کا مؤثر جواب دیا جن میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا ہفتے کی صبح تک اپنے زیر زمین جوہری ہتھیار کا تجربہ کرے گا، جو ملک کے بانی، کِم اِل سونگ کی سالگرہ کی مناسبت سے کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا ہفتہ کو ملک کے بانی کم ال سنگ کے ایک سو پانچویں یوم پیدائش کی مناسبت سے”سورج کا دن” منا رہا ہے۔ امریکا کی حکومت اور دیگر ذرائع میں یہ خبریں شائع ہو چکی ہیں کہ شمالی کوریا نے جوہری تجربات کرنے کے مقام پر ایک سرنگ کے اندر جوہری دھماکا کرنے کے آلات رکھ دیئے ہیں جنہیں کسی بھی وقت چلایا جا سکتا ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے تحت کام کرنے والی ویب سائٹ 38 نارتھ کے مطابق جوہری تجربہ کرنے کے مقام کی تجارتی سیٹلائیٹ کے ذریعے بدھ کو لی گئی تصاویر میں اس مقام کے شمالی حصہ میں مسلسل کی جانے والی سرگرمی دکھائی دیتی ہے۔یہ ایک نئی سرگرمی ہے اور اس کے کمانڈ سینٹر کے گرد چند اہلکار بھی نظر آتے ہیں۔
جوزف برمیڈز جونئیر اور جین لیو کے تجریہ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے چھٹا جوہری تجربہ کرنے کے لیے یہ تنصیب “تیار اور مکمل” ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY