حکومت اور چیئرمین سینیٹ کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ رضا ربانی کی سینیٹ میں واپسی کا دروازہ کھل گیا۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں رضا ربانی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے انہیں آئندہ سینیٹ اجلاسوں کے دوران وزراء کی حاضری کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے میاں رضا ربانی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضا ربانی پیر کو ایوان بالا کا اجلاس بلائیں گے اور وزراء سینیٹ میں حاضری یقینی بنائیں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رضا ربانی کی مہربانی ہے کہ انہوں نے بات مان لی، افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں، وہ چیئرمین سینیٹ ہیں اور رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY