شمالی کورین میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے امریکا اور جنوبی کوریا ،تھاڈ ڈیفنس سسٹم وقت سے قبل فعال کرنے پر رضامند ہوگئے۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس اور جنوبی کوریا کےعبوری صدر کے درمیان پیر کو ملاقات ہوئی، جس میں شمالی کوریا کے خلاف تھاڈ، ڈیفنس سسٹم کی ایکٹویشن کا فیصلہ ہو گیا ہے، اس موقع پر امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ صبر و برداشت کی حکمت عملی کا دور اب ختم ہوگیا ہے۔

عبوری جنوبی کورین صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف تھاڈ سسٹم کی فعالیت سمیت امریکا سے مزید تعاون پر اتفاق ہوا ہے، شمالی کوریا نے گزشتہ روز ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا تھا جو ناکام ہو گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY