چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا پہلا خلائی کارگو جہاز تیار کرلیا گیا، جو مدار میں سامان پہنچانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا خلائی کارگو جہاز ہے، جسے چینی ماہرین نے کسی کی مدد کے بغیر تیار کیا۔

چینی ماہرین اس جہاز پر کئی عرصے سے کام کر رہے تھے، جب کہ اس کی تکمیل کے بعد رواں برس فروری سے اس خلائی کارگو جہاز پر متعدد تجربات بھی کیے گئے۔

چینی خبر رساں ادارے ’شنوا‘ نے سرکاری حکام کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ پہلے خلائی کارگو جہاز کو ’تیانزو 1‘ کا نام دیا گیا ہے، اس کا تجربہ 20 سے 24 اپریل کے درمیان کیا جائے گا۔

چینی حکام کے مطابق تیانزو 1 کو جنوبی صوبے ہنان کے وینچانگ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔

اس خلائی جہاز کولانگ مارچ 7 وائے 2 راکیٹ کے ساتھ بھیجا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY