خاتون پاکستان کا 23اپریل کو پاکستانی خواتین کو ظہرانہ اورتنظیم سازی

0
102

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)یونان میں مقیم پاکستانی خواتین کی فلاح وبہبود اور اہمی روابط کے لیےخاتون پاکستان مسزعاصمہ خالد عثمان قیصر اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس پر پی ڈبلیو جی جی تئیس اپریل کو پاکستان وومن گروپ ان گریس کے زیر اہتمام ظہرانہ دیں گی جس میں بہت بڑی تعداد یں پاکستانی خواتین کی شمولیت ہوگی

۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سفیر پاکستان یونان خالد عثمان قیصر کی اہلیہ پاکستانی خواتین کی تنظیم سازی،ورکنگ ریلیشن،مسائل اور دیگر امور پر غور کی خاطراجلاس بلارہی ہیں جس کا اعلان انھوں نے یوم قراردادپاکستان کے موقع پر کیاتھا۔

پاکستانی خواتین کی اس خصوصی نشست میں سیر پاکستان خالد عثمان قیصر کی جانب سے بھی بریفنگ کا امکان ہے۔یونان میں تعینات ہونے بعد سے حالیہ سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ نے اپنے خوش گوار عمل سے پاکستانی برادری کے دلوں میں گھر کرلیاہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY