پوپ فرانسس کا مومی مجسمہ تیار کر لیا گیا ہے

0
85

موم کا مجسمہ بننے والی دنیا کی مشہور ترین شخصیات میں پوپ فرانسس بھی شامل ہوگئے ہیں، برازیل کے ایک میوزم میں پاپ فرانسس کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے مومی مجسمہ عوام کے سامنے پیش کردیا گیا، ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر پوپ کا مجسمہ مقامی گرجا گھر میں رکھا گیا، جسے بہت جلد میوزیم میں منتقل کردیا جائے۔ واضح رہے کہ مجسمہ لندن کے فن کاروں نے بنایا ہےاور اس کی تیاری میں 6 ماہ کا لگا ہے

بولی ووڈ ستاروں کو لندن کا معروف مادام تساؤ میوزیم راس آگیا اور باربی ڈول کترینہ کیف کامجسمہ بھی مومی عجائب گھر کی زینت بن گیا۔

کترینہ کےایک ڈانسنگ پوز پر بنےمجسمے کو دیکھ کرحقیقی منظر کا گماں ہوتا ہے۔

مجمسے کی تقریب رونمائی میں مقامی اور ایشیائی فنکاروں نےشاندار رقص پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے اس موقع پر کترینہ کا کہنا تھا کہ یہ حیرت انگیز مجسمہ ہے جو بالکل میرے جیسا لگ رہا ہے۔

کترینہ کے مجمسے کی تیاری پر بیس فنکاروں نے چار ماہ کا عرصہ لگایا اور اس پرڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کے اخراجات آئے۔

سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن امریکا کے مائیک ٹائی سن نے اپنے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کردی، تقریب امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہوئی۔
امریکی ریاست نیواڈا میں سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئں مائیک ٹائی سن تقریب کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے، اس موقع پر ان کے بچے بھی ساتھ تھے

SHARE

LEAVE A REPLY