برطانوی وزیراعظم تھریسامے آج برطانوی پارلیمنٹ سے8 جون کو قبل از وقت انتخابات کی منظوری لیں گی ۔

اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ کنزرویٹو جماعت کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر، جرمن چانسلر اوریورپی رہنماؤں کو اعتمادمیں لے لیا۔

پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران فیصلے کی منظوری کے لیےتھریسامے کو دو تہائی اکثریت درکار ہے، برطانوی وزیراعظم نے اپنی کابینہ سے 8جون کو قبل ازوقت الیکشن کرانےکی منظوری لے لی ہے۔

معین وقت سے 3برس پہلے الیکشن کرانے کے فیصلے کا اپوزیشن جماعتوں نے خیرمقدم کیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY