روس نے شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کر دی

0
37

روس نے ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی وہ قرارداد منظور نہیں ہونے دی، جس میں شمالی کوریا کے گزشتہ ہفتے کو کیے جانے والے تازہ میزائل تجربے کی مذمت کی جانا تھی۔

امریکا کی جانب سے جمع کروائے گئے اس مسودہٴ قرارداد میں پیونگ یانگ حکومت کو انتہائی سخت الفاظ میں اپنے اس طرح کے تجربات روکنے کے لیے کہا گیا تھا۔

نیویارک میں سفارت کاروں نے بتایا کہ روس اس تنازعے کو مکالمت کے ذریعے حل کرنے پر زور دے رہا ہے اور قرارداد میں اسی طرح کی عبارت شامل کرنے کی وکالت کر رہا تھا۔ چین کی جانب سے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے جانے کی توقع کی جا رہی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY