پیرس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جوابی کارروائی سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر مسلح شخص نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی، حکام نے واقعہ کو ممکنہ دہشتگردی قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر فرانس سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف چوکنا اور مضبوط رہنا ہوگا، پیرس میں فائرنگ دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY