اپوزیشن نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میاں حاصب استعفیٰ دیں تاکہ سسٹم چلتا رہے ۔
خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن قبول نہیں اور آج اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں بازوؤ ں پر کالی پٹی باندھ کر شریک ہونگے جہاں ایوان میں وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے سوا کچھ قبول نہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم استعفی دیں اور اپنے گھر جائیں تاکہ سسٹم چلتا رہے مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس ختم ہونے کے بعد ارکان وزیراعظم استعفیٰ دو کے نعرے لگاتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے چلے گئے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچ چکے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY