ایران کے سابق صدر احمدی نژاد کو دوبارہ صدر بننے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ انہیں امیدواروں سے متعلق تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے انہیں نااہل قرار دیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کے سابق صدر احمدی نژاد کو صدارتی امیدواروں سے متعلق تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے نااہل قرار دیا۔ کمیٹی نے نااہلی کی وجہ نہیں بتائی۔

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے احمدی نژاد کو دوبارہ انتخاب لڑنے سے منع کیا تھا لیکن وہ نہ مانے اور گزشتہ ہفتے ہی صدارتی امیدوار کی رجسٹریشن کرائی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY