اسلامی فوجی اتحاد: راحیل شریف سعودیہ روانہ

0
72

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کردیا گیا، جس کے بعد وہ سعودیہ روانہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) سے منظوری کے بعد قانون کے مطابق این او سی دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو لینے کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی مدت ملازمت 3 سال کے لیے ہوگی۔

این او سی جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی درخواست پر جاری کیا گیا ہےسعودی حکومت کی جانب سے بھی سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی سنبھالنے کے لئے پاکستان سے اجازت مانگی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث سعودی عرب نے دسمبر دوہزار پندرہ میں دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک پر مشتمل ایک فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان بھی شامل ہے فوجی اتحاد میں چونتیس اسلامی ممالک شامل تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر انتالیس ہو چکی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY