امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والی ایرانی جوہری ڈیل کے معیار پر ایران پورا نہیں اترا رہا ہے اور اس مناسبت سے اُن کی حکومت جلد ہی کوئی واضح موقف اختیار کرے گی۔

ٹرمپ نے جوہری ڈیل کو انتہائی خراب معاہدہ بھی قرار دیا ۔ امریکی صدر نے اپنی قومی سلامتی کونسل کو جوہری ڈیل پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے تا کہ اُس کی روشنی میں اُن کی حکومت اپنا موقف وضع کر سکے۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اس معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔ دو روز قبل بدھ کو امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی اس ڈیل کو ایک ناکام ڈیل قرار دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY