آئندہ ہفتے شمالی کوریا کی پیپلز آرمی اپنے قیام کی پچاسیویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقع پر جنوبی کوریا نے اپنی فوج کو چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔ شمالی کوریائی پیپلز آرمی کے قیام کی سالگرہ اُس کی سرمائی مشقوں کے اختتام پر منائی جا رہی ہے۔

جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں نے اپنی اپنی سرحدوں پر بھاری ہتھیار جمع کر دیے ہیں۔ آج کل امریکا اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں بھی جاری ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت انضمام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال پر مسلسل نگاہ رکھی جا رہی ہے اور سرحدی تحفظ کے عمل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY