ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان برف پگھلنے لگی۔ جہاں ایک دوسرے کا نام لینا گوارا نہیں تھا، آج ایک دوسرے کی تائید اور احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جانے لگی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کی 23 اپریل کی ریلی کی تائید کی تو ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہیں ریلی میں شرکت کی دعوت دے ڈالی۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے، اب کراچی والوں کیلئے یہ ریلی “اب نہیں تو کبھی نہیں والی” صورتحال ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے

پیپلز پارٹی نے سندھ کے حقوق غضب کر لئے ہیں، اگر پانی، بجلی اور دیگر مسائل کا حل چاہئے تو باہر نکلنا ہو گا، ضرورت پڑی تو جلد وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ بھی کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ عوام حقوق کے لئے باہر آ رہے ہیں، ابھی ون ڈے میچ ہے کچھ دن میں ٹیسٹ میچ بھی شروع کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY