پاکستانی خواتین کی فلاح وبہبود کی تنظیم سےسفیر پاکستان کا خطاب

0
98

پاکستانی خواتین کی فلاح وبہبود کی خاطر تنظیم کی بنیاد رکھ دی گئی،سفیر پاکستان کا خصوصی خطاب

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)یونان میں مقیم پاکستانی خواتین کی فلاح وبہبود اور اہم روابط کے لیےخاتون پاکستان مسزعاصمہ خالد عثمان قیصرنے اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس پرپی ڈبلیو جی جی کی تنظیم سازی کی خاطر ایک ظہرانے کااہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کرکے اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

خاتون پاکستان مسز عاصمہ خالد عثمان قیصر کی زیر سرپرستی بننے والی تنظیم کا مقصدیونان میں رہائش پذیرپاکستانی خواتین کو ایک تنظیمی دھارے میں لانامقصود ہے جس کا سب سے اہم پہلو فیملیزکے آپس میں روابط کو فروغ،خواتین اور ان کے بچوں کو درپیش مشکلات کے حل ،یونانی معاشرے میں اپنی قومی ومذہبی ثقافت کے ساتھ ساتھ یونانی معاشرے میں ان کا کردار،روزگار اور دیگر اہم مسائل کے حل کے لیے اس تنظیم کو تشکیل دیاگیاہے تاکہ پاکستانی معاشرے میں خواتین اور ان سے وابستہ ذمہ داریوں کے حوالے سےتجاویز اور مختلف مواقع پرقومی ومذہبی تہواروں کے بھرپور انعقاد کی خاطرخواتین کو منظم کیاجاسکے۔

خواتین کی نظیم سازی کے لیے مسز سفیر پاکستان نے انتہائی کوششیں کی اور اس کا پہلا باقاعدہ اجلاس اوروجود گزشتہ روز عمل میں لایاگیاجس میں سفیر پاکستان نے خواتین کو اہم امور پرآگاہی دی اور اس سلسلہ میں ان کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ خاتون پاکستان نے تنظیم کے تنظیمی ڈھانچے،کردارسازی اورلائحہ عمل کے علاوہ اس کے ضابطہ اخلاق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

SHARE

LEAVE A REPLY