ڈان لیکس۔ فاطمی کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مستعفی ہونے سے انکار

0
111

وزیر اعظم نوازشریف سے معاون خصوصی طارق فاطمی نےملاقات کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نیوز لیکس رپورٹ کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی سے استعفیٰ لئے جانے کا امکان بتایا جا رہا تھا لیکن اس مالاقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ طارق فاطمی نے استعفی دینے سے انکار کر دیا ہے

واضح رہے کہ نیوز لیکس رپورٹ میں معاون خصوصی طارق فاطمی، پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس پر ڈان اخبار کے خلاف کارروائی اے پی این ایس کےسپرد کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویزرشید کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آ سکا،نیوز لیکس رپورٹ میں سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کےموبائل کی فرانزک رپورٹ بھی شامل ہے، پرویز رشید کو رپورٹر نے تقریباً 11میسیج بھیجے ، انہوں نے اکثر میسیجزکا جواب نہیں دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY