روس نے خبر دار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہو گا۔

روسی نائب وزیر خارجہ گیناڈی گیتی لوف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے ایک بیان میں شمالی کوریا سے اُسکے جوہری میزائل پروگرام کے خاتمے کا مطالبہ کیا تاہم ساتھ ہی یہ انتباہ بھی کیا کہ پیانگ یونگ کے خلاف عسکری کارروائی جیسا کوئی اقدام روس کو قبول نہیں ہو گا۔

روسی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ ایک بھی غلط اقدام خطے میں خوفناک صورتِ حال کو جنم دے سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY