پاپائے روم نےشمالی کوریا کے ساتھ تنازعے میں ثالثی کی تجویز دی ہے

0
61

پاپائے روم فرانسس نے شمالی کوریا کے ساتھ تنازعے میں کسی تیسرے ملک کی جانب سے ثالثی کی تجویز پیش کی ہے۔ مصر سے روم واپس جاتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ ناروے کی طرح کے کسی ملک کو شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی اُنہوں نے تجویز دی کہ اس سلسلے میں ہونے والی سفارت کاری میں اقوام متحدہ کو پھر سے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ حالات بہت کشیدہ ہو چکے ہیں اور صورتِ حال کو معمول پر لانا چاہیے۔ کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا نے کسی جنگ سے اور انسانیت کے ایک بڑے حصے کی ممکنہ تباہی سے خبردار کیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکا کی جانب سے بڑھتے دباؤ کے باوجود جمعے کے روز ایک بار پھر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا، جو غالباً ناکام رہا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY