پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات کے عمل کو مضبوط بنانے کیلئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترک صدر نے مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے کثیر الجہتی طریقہ کار پر بھی زور دیا۔

ترک صدر طیب اردوان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری خونریزی کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

نئی دہلی آمد سے قبل ترک صدر طیب اردوان نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ترکی کے دوست ہیں اور وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فریقین کے مابین مذاکرات کے عمل کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY