آپ اورآپکا ستارہ۔عالمی اخبارکاسلسلہ۔ایسٹرولوجر.محمد علی

0
70

حمل ( Aries)
حمل افراد مئی کے پہلے تین دن کسی بھی قسم کی دستاویز دستخط کرنے سے قبل اچھی طرح تسلی سے کاغذات چیک کریں۔ 3 تاریخ کے بعد سیارہ مرکری اپنی درست سمت میں حرکت میں آئے گا۔ 4 تاریخ کے بعد اپنے موقف کاواضح اظہار کرتے نظر آیں گے۔ کوئی بھی چیز چُھپا کر یا مشورہ کے بغیر نہ کریں۔ حمل خواتین رشتے داروں کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرتیں نظر آئیں گی۔ 25 مئی کو مکمل چاند حمل افراد کو بہترین ذہنی شگفتگی میں لے جائے گا۔ سفر کے لئے ایک اچھا وقت ہے۔ 10 تاریخ کے بعد پورا ماہ اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا وقت ہےسیلز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے اچھا مہینہ ثابت ہو گا۔ بیرون ملک جانے والوں کے لیے سفر باعث خوشی ثابت ہو گا۔

2-ثور (Taurus,)
ثور افراد شروع مہینہ جن خبروں کے منتظر ہوں گے وہ اُن کو10 تاریخ کے بعد ملنے کا امکان ہے۔ جلدبازی سے کام نہ لیں۔ اس ماہ ثور افراد ایسے کاروباری ،شراکتی اور ازداجی رشتے بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے جن کی انہیں عرصے سے خواہش تھی۔ ثور خواتین جن کا تعلق لکھنے سے یا میڈیا سے ہے ان کے لئے ایک اچھا مہینہ ہے۔ خواتین جو ازداجی رشتوں کے لئےخواہش رکھتی ہیں کو چاہیے کے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے مشاورت کریں۔ ثور افراد کے لئے مئی کا مہینہ ہر لحاظ سے ایک بہت اچھا مہینہ ہے۔ سال کے پہلا اہم مہینہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ اس ماہ تقریباً سارے سیارے بہت اچھی نظرات بنائیں گے۔ ثور افراد کو اس مہینے بہرحال اپنے اہم فیصلے کر لینے ہیں۔ مارس برج جوزا میں ہونے کیوجہ سے آمدنی میں اضافہ ممکن ہو گا۔ تحقیق کا کام کرنے والے خواتین و حضرات ، بھی اس اسوقت سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے۔

3-جوزا (Gemini)
جوزا افراد کے لئے ملاقاتوں ، بزنس میٹنگس، اور دوستوں کے ساتھ مشاورتی وقت گزانے کا مہینہ ہے۔ ۔ جوزا افراد اس ماہ ذیادہ تر آئیڈیاز اور اُن پر حکمت عملی کرتے نظر آئیں گے۔ یہ مہینہ جوزا افراد کی سالگرہ کا مہینہ بھی ہے۔ خاص طور پر جیسا ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں یہ سال جوزا افراد کہ لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ نیا سا ئیکل سسٹم مئی کے آخر سے شروع ہو رہا ہے۔۔ جوزا افراد اپنی سالگرہ سے آخر سال تک ایک بہت اچھا وقت گزارنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ تعلقات اور دوست بنتے چلے جائیں گے۔۔ فالتو کے کاموں میں پیسہ مت خرچ کریں۔۔۔ ۔ جوزا خواتین کو بھی کام کے بہترین مواقع ملتے ہی رہیں گے۔ ۔ بلکہ جنس مخالف کی طرف سے دوستوں کے ساتھ بڑھنے کے واضح امکانات ہیں۔ امیدیں عملی طور پر پوری ہوتی چلی جائیں گی۔۔۔ ۔۔۔۔جوزا افراد آپ کو ایک یادگار سال کا آغاز مبارک ہو۔

4 –سرطان (Cancer)
سرطان افراد کے لئے بھی یہ مہینہ کافی لحاظ سے بہتری لاتا نظر آتا ہے۔۔۔ سرطان افراد کو چاہیے اس ماہ خود کو غیر ضروری سرگرمیوں میں نہ اُلجھائیں۔ زہرہ آپکے دسویں گھر میں ایک بہت اچھی نظرات مرتب کرے گا ۔ ۔۔ جس سے سرطان افراد اپنے خود کی محنت سے کمایا ہوا پیسہ اور کی گئی کوششوں کے اعلی نتائج سے لطف اندوز ہوں گے۔۔ وہ سرطان افراد جو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں۔۔ اُنکئ لئے بھی بہتری ہوتی نظر آتی ہے۔سرطان خواتین جن کا تعلق فلاحی کاموں سےہے خود کے لئے کیے گے ٹارگٹس پورے کرتی اور ماحول کو خوشگوار گزارتے نظر آئیں گی۔سرطان افراد جن کا تعلق درس و تدریس سے ہے۔ ۔ ایک مصروف مگر دلپسند مہینہ گزاتے نظر آئیں گے۔۔

5 – اسد (Leo)
اسد افراد اس ماہ مرکری رجعت آپ کو تھوڑا پریشان کر سکتی ہے ۔۔ کوئی بھی وعدہ کرتے وقت اچھی طرح سوچ لینے کی ضرورت ہے۔ ۔ شروع کے چند روز دھیان اُلجھے رہنے کے امکانات ہیں۔۔ کوشش کیجئےکے خود کو بھی وقت ملے اور اہم امور پر کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیا جائے۔ جذبات میں مایوسی کی کیفیت شروع کے چند روز گزارنے کے بعد بتدریج بہتر ہوتی چلی جائے گی۔۔۔ وہ اسد افراد جو دسروں کے مسائل کو اپنے سر پر سوارکرتےہیں اور پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں اُن کو اس ماہ بلا وجہ کے معاملات سے خود کو دور رکھنے کا مشورہ ہے۔ ۔ اپنے راز ہر کسی سے بیان نہ کریں۔۔ لوگ آپ کی سادگی سے فائدہ لے سکتے ہیں۔۔اسد خواتین کو غیرضروری مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔۔ بہتر یہی ہےکہ اس ماہ خوکو تخلیقی کاموں اور خاندان کو وقت دینے میں صرف کریں۔۔۔۔ اسد افراد جن کا تعلق لکھنے سے ہے یا لکھنا چاہتے ہیں۔۔ اُنکے لئے بہترین وقت ہے۔۔18 مئی کے بعد آپ خود کو بہتر محسوس کریں گے۔۔ 25 مئی کو مکمل چاند آپ کے 10ویں گھر میں ہو گا۔۔ آپ اس وقت مستقبل کی حکمت عملی بناسکتے ہیں۔۔
6-سنبلہ(Virgo)
سنبلہ افراد کے لئے ایک بہت ہی خوبصورت اور اہم مہینہ۔۔ تمام سیارے اس ماہ سنبلہ افراد کے لئے سازگار نظرات بنائیں گے ۔ زندگی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اس ماہ معاشی فائدے حاصل کرتے نظر آئیں گے۔ دوسروں کو دی گئی ماضی کی رقوم بھی واپس آنے کے امکانات ہیں۔۔ مرد و خواتین جنس مخالف کی طرف سے غیر متواقع پذیرائی حاصل کر سکیں گے۔ شو بز سے تعلق رکھنے والے سنبلہ افراد۔ اپنی سرگرمیوں میں مصروف ترین مہینہ گذارتے نظر آئیں گے۔ ۔ ۔ دوستوں سے تحفے ملازمت سے بونس اور ذاتی گھر کےخواب کی تعبیر کا وقت ہے۔
دوستوں کی مدد کرنے اور اُن کے مسائل کو درُست کرنے کی طرف توجہ مرکوز رہ سکتی ہے۔۔
7 -میزان (Libra)
میزان کا افراد کے لئے نئے واقع ملنے اور کافی لحاظ ان کے مثبت نتائج حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔۔ حقیقت پسندی کا رجحان میزانی افراد میں واضح طور پر نطر آئے گا۔ کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلےآپ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر پائیں گے۔ مارکیٹنگ اور سیلز سےمنسلک افراد اپنے ٹارگٹس با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ماہ میزانی بہت کچھ نئے تجربات کریں گے۔ اور کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ ۔ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ ۔ اور بہت سے لوگ آپ کے حلقہ احباب میں آسکتے ہیں۔۔میزانی خواتین بہترین دوستوں کے ساتھ اپنا وقت گزارنا چاہیں گی۔ ۔ مالی معاملات میں لاپرواہی نہ برتیں۔۔ خوش لباس میزانی خواتین شاپنگز اور اخراجات میں توازن رکھیں تو بہتر ہے ۔ ۔ وومیزانی افراد جو کام یا تعلیم کے سلسلے میں سفر کا ارادہ رکھتے ہیں اُن کے لئےبھی بہتروقت ہے۔۔۔ 25کو مکمل چاند برج جوازا میں آئے گا۔ ۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو جگائے گا۔۔ مہینہ کے آخر میں میزان افراد خود کے لیے وقت نکا لیں گےمحبوب دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارتے نظرآسکتے ہیں۔

8 –عقرب
(Scorpio)عقرب افراد کے لئے بھی مئی اچھی خبریں لائے گا۔۔ آبی برج عقرب کے افراد کے چھٹے گھر میں زہرہ کی وجہ سے رشتوں میں آئے مسائل کے حل کا وقت ہے۔ ۔ کاموں کو باآسانی مکمل کرنے کا وقت ہو گا۔۔ ایسے کاروباری تعلقات اس ماہ ہر طرح کا تعاون پیش کریں گے۔ ۔ بنک اور کاروباری کاغذات دستخط کرتے ہوئے بہرحال توجہ سے کام لینا ہو گا۔۔عرصہ دراز سے نئے کاروبار کے خواہش مند عقرب افراد جو نئے کاموں پر عمل درآمد شروع کر چکے ہیں۔ ۔اس ماہ اُن نئے کاموں سے آمدنی بھی حاصل کر پائیں گے۔۔ عقرب افراد کو اپنی دماغی صلاحیت کا جو بھروسہ ہمیشہ رہا ہے۔ ۔ اس ماہ اس اعتماد میں مزید پختگی آئے گی۔۔۔ کاروباری سلسلے میں ۔ 23 مئئ کے قریب اہم فیصلے ہو سکتے ہیں۔ عقرب خواتین نہ صرف اپنے ارد گرد لوگوں کو اپنی قابلیت سے قائل کرتی نظر آتی ہیں بلکہ اسی قابلیت کی بنا پر مالی فائدے بھی حاصل کرسکیں گی۔ ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر عقرب افراد اس سال اپنے ارد گرد اپنا وہی مقام حاصل کر سکیں گے۔ جو ماضی میں اُن کا خاصہ رہا ہے۔ ۔ بہرحال اچانک لوگوں کیطرف سے مالی نقصان سے بچنے کی احتیاط 5 مئئ تک ضروری ہے۔۔۔
9 –قوس (Sagittarius)
قوس افراد مئی میں ایسی کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کریں گے۔ جو ماضی کے کُچھ سالوں سے محسوس کرتے آئے ہیں۔۔ خاندان ، دوستوں اور آفس کے لوگوں سے مکمل تعاون حاصل رہے گا۔۔۔ ایسے قوس افراد جن کا تعلق ٹریول اور سیاحت کے پیشے سے ہے بہترین نتائج دیتے نظر آئیں گے۔ شادی شُدہ خواتین اور افراد بچوں کے بارے میں اہم فیصلے کریں گے۔ مجوعی طور پر قوس افراد خاص طور پر خوا تین کے لئےایک رومانٹک مہینہ گزارنے کے روشن امکانات ہیں۔۔ بہت سی آسانیوں کے ساتھ وقت گزارتے قوس افراد اس موقع پر اپنے اُن احباب کو بھی ساتھ رکھیں گے جو کسی بھی وجہ سے پریشانیوں میں ہیں۔۔ مگر ان کے برے وقت کے ساتھی رہے ہیں۔ قوس افراد کو اپنی صلاحیتوں کوبھرپور استعمال میں لانے کا وقت ہو گا۔ اپریل میں بہت سے کام جو سستی کا شکار تھے ۔ اب بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچائے جا سکیں گے۔
10- جدی (Capricorn)
جدی افراد کوکو ئی بھی فیصلہ کرنے میں مئئ کے شروع کے کچھ دن دقت کاسامنا رہ سکتا ہے جو اپریل کے آخری دنوں سے جاری تھا ۔۔ 3 مئئ کے بعد حالات بہتر صورت حال کی طرف جاتےنظر آتے ہیں۔ ۔ جدی افراد اس وقت میں خود کو مضبوط محسوس کریں گے۔ اور بروقت صحیح فیصلے کرنے کی اہلیت میں ہوں گے۔۔ جدی خواتین مکمل طور پر پُر اعتماد دکھیں گی۔۔ نئئ ملازمت کے مواقع حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔۔ سیارہ زہرہ 19 مئی کو آپ کے فیملی کے گھر میں بیٹھے گا۔۔ گھر کے معاملات اور خاندان کے ساتھ اچھا وقت گذارنے کا موقع ملے گا۔ 25 کو نیا چاند جوزا میں آئے گا۔ ۔ کام پر مصروفیت ایک بار پھر اپنے عروج کیطرف جاۓ گی۔۔ نیا گھر اور گھر تبدیل کرنے کی طرف رجحانات ہوں گے۔ 30 کے بعد مرکری آپ کے پانچویں گھر میں رجحان تخلیقی کاموں کی طرف رکھے گا۔

11-دلو(Aquarius)
دلو افراد کے لئے ایک اور توانائی سے بھرپور مہینہ ہے۔۔ بہت سی تبدیلیاں دیکھنے میں آسکتی ہیں جو مجموعی طور پر مثبت اسرات مرتب کریں گی۔۔ سیلز کا کام کرنے والے دلو افراد بہتر طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے نظر آئیں گے۔ ۔ لکھنے ، پڑہنے۔ شو بز کے پیشوں سے تعلق رکھنے والے دلو افراد مصروف اور مثبت وقت گذاریں گے۔ زہرہ آپ کے تیسرے گھر ٹہرے گا۔ لوگوں میں آپ کی شخیصیت کو دلپسند کرے گا۔ نئے لوگ نئےدوست۔۔ اور گردو نواح میں نئی شخصیات آپ کی زندگی میں داخل ہوں گیں۔۔ 20 مئی کو سورج آپ کے پانچویں گھر میں جائے گا۔ وہ دلو افراد جن کا تعلق کسی بھی قسم کی اسپورٹس سے ہے ایک اچھی کارکردگی رقم کریں گے۔ ۔ فلم، ٹی وی اور میڈیا کے لوگ اچھی شہرت کیساتھ خبروں کی زینت رہ سکتے ہیں۔۔۔ دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے اور وقت کو خوشگوار گزارنے کی طرف رجحان رہے گا۔
12–حوت(Pisces)
حوت افراد اس ماہ کا آغاز کچھ جذباتی انداز سے کریں گے۔۔۔ زہرہ آپ کے دوسرے گھر میں داخل ہو گا ۔ ۔ کچھ عرصے سے آمدنی میں تعطل کا شکار تھے۔ اس وقت میں آمدنی میں امد اور اضافہ دیکھیں گے۔۔ آرٹ ورک کے لوگ اچھے مالی معاہدوں کو دستخط کرتے نظر آتے ہیں۔۔حوت افراد جو نئے نئے کاروبار یا ملازمتوں میں آئیں ہیں۔۔ مکمل طور پر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں گے۔ ۔ حوت افراد جو کاروبار کرتے ہیں۔۔ اپنے اخراجات کو محدود کرنے اور آمدن کے اضافے کی حکت عملی کرتے نظر آئیں گے۔ ۔ حوت خواتین جو کسی بھی پیشے سے منسلک ہیں جلدی میں کوئی بھی فیصلہ نہ کریں۔۔ جذبات کو ہرحال میں سانوی حیثیت میں رکھیں۔۔ ۔۔ میڈیا ، مارکیٹنگ، ٹیچینگ کے پیشے سے منسلک لوگ مزید تعلیم کے لئےسرگرم رہ سکتے ہیں۔۔۔ کام کے سلسلے میں سفر مئی کے دوسرے ہفتہ میں کرنے کے امکانات ہیں۔ ۔ پراپرٹی سے منسلک لوگ بھی اچھی کاروباری ڈیلز کرسکتے ہیں۔ مجوعی طور پر آمدن سفر اور بچت کا مہینہ ہو سکتا ہے۔ ۔
آسٹرولوجر محمدعلی۔

SHARE

LEAVE A REPLY