برج ٹاؤن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 106 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 81 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پانچ کھلاڑی کھاتا بھی نہ کھول سکے۔

برج ٹاؤن میں ٹیسٹ کے آخری دن،جہاں ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ 4 رنز کے اضافے سے گر گئی ،ہوم ٹیم 268 پر آؤٹ ہوگئی، یاسر شاہ نے 7کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،پاکستان کو پہلی اننگز کی برتری کے سبب 188 رنز کا ہدف ملا۔
اظہر اور احمد کی جوڑی ساتویں اوور میں ٹوٹ گئی،اظہر دس رنز اسکور کر سکے،پھر وکٹوں کی جھڑی لگ گئی ۔بابر اعظم صفر،یونس خان 5رنز بنا سکے جبکہ مصباح الحق اور اسد شفیق بھی کوئی رن نہ بنا سکے ۔

20 رنز پر عامر کا آؤٹ ہونا تھا کہ اگلی دو وکٹیں بھی تین رنزکے اضافے سے گر گئیں ،پوری ٹیم 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

گیبرئل نے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں، 106 رنز کی فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے سیریز ایک ایک سے برابر کر لی، فیصلہ کن ٹیسٹ 10مئی سے ڈومینیکا میں شروع ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY