بلدیہ ٹاون کے علاقے مشرف کالونی میں رینجرز نے خالی پلاٹ پر چھاپہ مارکر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندھ عناصر نے چھپا رکھا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد اسلحے میں ایس ایم جی، ڈبل 2 رائفل، 30 بور پستول شامل ہیں جبکہ کارروائی میں 4 بلٹ پروف جیکٹس بھی برآمد ہوئیں

ترجمان رینجرز نے اپیل کی ہے کہ عوام دہشت گردی کی روک تھام کے لیے رینجرز کا ساتھ دیں اور دہشتگرد عناصر سے متعلق اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY