وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں روسی اسکینڈل کی تفتیش کے لیے خصوصی پراسیکیوٹرکی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ ہکابی سینڈرزنے امریکا میں 2016ء کے صدارتی انتخاب میں روسی اثرورسوخ کی تحقیقات کے لیےخصوصی وکیل تعینات کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خصوصی پراسیکیوٹرکی تقرری ضروری نہیں ہے، وائٹ ہاؤس چاہتا ہے کہ معاملے کی تفتیش ایف بی آئی اوراس کے متوازی کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی جاری رکھے اوراپنے کام کوپایہ تکمیل کوپہنچائے۔

گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمزکومے کوعہدے سے برطرف کردیا تھا جواس معاملے کی تفتیش کررہے تھے جس پرڈیموکریٹس اورتجزیہ کاروں نے تحفظات کا اظہارکیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY