افغانستان سےمتعلق امریکاکی نئی مجوزہ پالیسی کےتحت پاکستان اورافغانستان کیلئےخصوصی ایلچی کامنصب ختم کردیا جائےگا جبکہ امریکی افواج کوکابل میں کارروائی کےمزید اختیارات دیےجائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اوباما انتظامیہ کی افغانستان اورپاکستان کیلئےایف پاک مشترکہ پالیسی سےاپنےآپ کوالگ کررہی ہے۔ نئی افغان پالیسی میں امریکی فوج کےپاس زیادہ اختیارات ہوں گے۔ عسکریت پسندوں کاخاتمہ کرنے کیلئےمزیدتین سےپانچ ہزارامریکی فوجی افغانستان بھیجےجائیں گے۔
پچیس مئی کوبرسلزمیں نیٹوکےسربراہ اجلاس میں شرکت سےپہلےصدرٹرمپ اس حکمت عملی کوحتمی شکل دیں گے۔ نئی پالیسی کےتحت پاکستان اورافغانستان کیلئےخصوصي ایلچی کامنصب ختم کردیاجائےگا۔ اب پاکستان اورافغانستان کی ذمہ داریاں بیوروآف ساؤتھ ایشیاکوتفویض کی جائیں گی

SHARE

LEAVE A REPLY