بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں 3اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کےعلاقے اسپلنجی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ گاڑی کے قریب د یسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا جس کے باعث تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں سیکورٹی فورس کی گاڑ ی کونشانہ بنایاگیا، دھماکے سےسیکورٹی فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کےبعد سیکورٹی اہلکاروں نےعلا قے کو گھیر ےمیں لےلیا۔

واضح رہے کہ ہفتہ رفتہ کے دوران کوئٹہ کےنواحی علاقے مارگٹ میں دھماکہ ہواتھاجس میں دو سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے تھے جبکہ مستونگ میں تین روزقبل ہونے والے خود کش حملہ میں 28افراد جاں بحق ہوگئےتھے، حملےمیں جمعیت علما اسلام (ف) کےسینئر رہنما مولاناعبد لغفور حیدری سمیت 42 افرادز خمی بھی ہوئےتھے

SHARE

LEAVE A REPLY