عالمی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی مذمت

0
65

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی طرف سے تازہ ترین بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کونسل نے کہا کہ کمیونسٹ کوریا پر عالمی برادری کا دباؤ برقرار رکھتے ہوئے اس کے خلاف پابندیوں سمیت جملہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اسی موضوع پر بحث کے لیے اپنے ایک خصوصی اجلاس سے قبل پیر کی رات سلامتی کونسل نے جو متفقہ مذمتی بیان جاری کیا، اس کی پیونگ یانگ کے قریبی حلیف ملک چین نے بھی حمایت کی۔ کونسل نے اپنے بیان میں شمالی کوریا سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقائی عدم استحکام کا سبب بننے والے اپنے رویے ترک کر دے اور ہر قسم کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے تجربات روک دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY