فرانس میں جاری کا نز فلم فیسٹیول کی رونقوں اور رنگینیوں کی تیاری جاری ہے جس میں دنیا بھر کے فلمی ستارے جگمگاتی لائٹوں اور کیمروں کے حصار میں ریڈ کارپٹ پر اپنی اینٹری دیتے ہیں۔

ادھر اسرائیلی بمباری سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ میں منعقد کئے گئے فلم فیسٹیول کاتو انداز ہی کچھ منفرد ہے۔

غزہ کی پٹی پر ہیومن رائٹس فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں انسانی حقوق پر فلمیں بنانے والے کئی اداکار اور ہدایت کار شرکت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر فلمی ستاروں کیلئے اسرائیلی بمباری سے تباہ حال مکانات کے ملبے کے درمیان ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیاہے۔

اس فلم فیسٹیول میں شام، اردن اور روس سے تعلق رکھنے والے ہدایت کاروں کی بنائی گئی انسانی حقوق پر مبنی فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔

بارہ مئی سے شروع ہونے والا یہ تیسرا سالانہ فیسٹیول 6روز تک جاری رہنے کے بعد 17مئی کو اختتام پذیر ہوجائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY