ابوذر سا امیں ہے اور میں ہوں، بلال رشید

0
79

نجف کی سرزمیں ہے اور میں ہوں
در حیدر قریں ہے اور میں ہوں

نہیں حائل کوئی بھی تیسرا اب
امام المتقیں ہے اور میں ہوں

جسے تکنا عبادت ہے خدا کی
وہی روئے مبیں ہے اور میں ہوں

ہے میری قبر کا منظر نرالا
نبی کا جانشیں ہے اور میں ہوں

لگاتا حیدری نعرے نجف میں
ہجوم مومنیں ہے اور میں ہوں

کھڑے ہیں با ادب لاکھوں فرشتے
یہ کیا منظر حسیں ہے اور میں ہوں

بلال اک ساتھ حیدر کی گلی میں
ابوذر سا امیں ہے اور میں ہوں

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY