فرانس کے شہر کَن میں مشہور زمانہ بین الاقوامی فلمی میلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس فلم فیسٹیول کا افتتاح بدھ سترہ مئی کی رات ہوا۔ ایرانی آسکر انعام یافتہ ہدایت کار اصغر فرہادی اور فرانسیسی نژاد امریکی اداکارہ لِلی روز ڈَیپ نے مشترکہ طور پر اس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس میلے کے لیے کَن میں دنیا بھر سے فلمی صنعت کی سینکڑوں اہم شخصیات جمع ہیں۔

اس سال اس میلے کا انعقاد 70ویں مرتبہ کیا جا رہا ہے۔ گولڈن پام کے اعلیٰ ترین اعزاز کے لیے امسالہ مقابلے میں انیس فلمیں شامل کی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY