گھناؤنے جرائم میں ملوث مزید چار دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی دیدی گئی،تمام مجرموں کو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی ۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

اعلامیہ کے مطابق پھانسی پانے والے مجرموں میں محمد ابراہیم اور رضوان اللہ،شیر محمد خان اور سردارعلی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد معصوم شہریوں، مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل ،تعلیمی اداروں ،مواصلات اور بجلی کی تنصیبات پرحملوں میں ملوث تھے

SHARE

LEAVE A REPLY